ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چوکیدارسوگیا،چوربھاگ گیا،مودی اورارون جیٹلی کوسب معلومات تھیں،پی این بی گھوٹالے پر کانگریس کے تیورسخت،سرکارسے سوالات پوچھ کرگھیرا

چوکیدارسوگیا،چوربھاگ گیا،مودی اورارون جیٹلی کوسب معلومات تھیں،پی این بی گھوٹالے پر کانگریس کے تیورسخت،سرکارسے سوالات پوچھ کرگھیرا

Sat, 17 Feb 2018 20:03:09    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پی این پی گھوٹالے پرکانگریس نے ایک بارپھرمرکزی حکومت پرحملہ کیاہے۔پارٹی کے سنیئرلیڈرکپل سبل نے الزام لگایاہے کہ مودی اسکینڈل کے بارے میں حکومت کومعلومات تھیں اورحکومت نے نیرو مودی کے حصص بازار میں لگے پیسے کے بارے میں نظر اندازکیاہے۔انہوں نے سوال سے پوچھاہے کہ ڈائمنڈکمپنیوں کی مارکیٹ کی سرمایہ کاری کتنی ہے، بینکوں کی طرف سے ان کمپنیوں کو کتنا قرض دیاہے۔کانگریس نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیاہے کہ کچھ صنعت کاروں نے بینکوں سے فائدہ اٹھایاہے۔بازار کی سرمایہ کاری کو کیسے دوگناکیاگیا ہے ۔وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسکیم سے واقف تھے۔حکومت جانتی تھی کہ ملک لوٹ لیاگیاہے۔چوکیدار سو گیا اور چور بھاگ گیا۔لوگ حکومت پر اعتماد رکھتے ہیں۔وہیں نیرومودی کے رشتہ دارمیہول چوکسی کی گیتانجلی کمپنی میں ایم ڈی رہ چکے سنتوش شریواستو نے کہا ہے کہ پی ایم اوتک سے انہوں نے اس معاملے کی شکایت کی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔جب کہ الہ آبادبینک کے سابق ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اگر یو پی اے حکومت چاہتی تو اس گھوٹالے کو روک سکتی تھی۔


Share: